ورلڈکپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران بھارتی تماشائیوں کے ناروا سلوک پر ویرات کوہلی کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔اوول میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے دوران بھارتی تماشائی آپے سے باہر ہوگئے اور اسٹیون اسمتھ پر آوازیں کسنے لگنے جس کے جواب میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی بیٹنگ کے دوران تماشائیوں کے پاس گئے اور انہیں چپ رہنے کا مشورہ دیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی اس واقعے پر بھارتی شائقین سے ناراض نظر آئے۔کوہلی نے کہا کہ اسٹیون اسمتھ نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ انہیں تنگ کیا جاتا، بھارتی شائقین نے بری مثال قائم کی ہے۔بھارتی کپتان نے بھارتی شائقین کی جانب سے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر آسٹریلوی کرکٹر سے معذرت بھی کی۔واضح رہے کہ بھارتی شائقین کا غیرملکی ٹیموں کے ساتھ کیا جانے والا یہ سلوک پہلی مرتبہ نہیں،اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بھارتی شائقین دوسری ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ برا سلوک کرتے آئے ہیں اور خاص کر بھارت کی ہار کے وقت شائقین آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“بھارت، آسٹریلیا میچ: کوہلی کی بھارتی تماشائیوں کے اسمتھ کے ساتھ برے سلوک پر معافی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
nice sharing he is so rude