وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں اور سینئر رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں اور سینئر رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے اجلاس 2 بجے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں طلب کیا ہے جس میں پارٹی بیانیہ اور حالیہ گرفتاریوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس سے قبل بنی گالہ میں سینئر رہنماوں کی مشاورتی نشست بھی ہوگی اور وزیراعظم اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکو متی عہدیداروں اور پارٹی قیادت کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں