اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان اسٹریٹیجک اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ہے۔وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں سینیٹر شبلی فراز، معاون خصوصی نعیم الحق، سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔وزیراعظم اور سینیٹرز کی ملاقات میں ایوان بالا میں پارلیمانی اور قانون سازی سے متعلق مختلف امور خصوصاً بجٹ تجاویز سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نےایوان بالا کے امور میں اراکین کے کردار سے متعلق اپنے ویژن سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام پارلیمنٹیرینز کو اپنےحقوق اور امنگوں کے ترجمان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور اراکین جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت دنیا پاکستان کو انتہائی اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے، آج کا پاکستان اسٹریٹیجک اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ہے، ان شااللہ جلد ہمارا ملک ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“آج کا پاکستان اسٹریٹیجک اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ہے: وزیراعظم” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thanks for sharing