اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنےکے لیے پیپلز پارٹی کی اسپیکر کو دی گئی درخواست پر حکومتی اتحادیوں نے بھی دستخط کر دیے۔جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں آصف علی زرداری نیب کی تحویل میں ہیں جن کے پروڈکشن آرڈر کے لیے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی جانب سے ایوان میں آواز اٹھائی گئی لیکن اب تک پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے لیے اسپیکر اسد قیصر کو لکھی گئی درخواست پر حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی دستخط کردیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے امین الحق، بی این پی مینگل کے سردار اختر مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے خالد مگسی، جمہوری وطن پارٹی کی طرف سے شاہ زین بگٹی اور بلوچستان سے آزاد رکن اسلم بھوتانی نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر دستخط کیے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ پروڈکشن آرڈر سیاسی قیدیوں کے جاری ہوتے ہیں نہ کہ ان مجرموں کے جو منی لانڈرنگ اور کرپشن مقدمات میں پکڑے گئے ہوں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments