اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی تیسرے مہینے آئی ایم ایف کے پاس جائے گی کہ ہدف پورے نہ کرسکے، پھر قومی سطح پر سمجھوتے ہوں گے جس سے پاکستان کی معیشت اور خراب ہوگی۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بجٹ ظلم کی تلوار ہے جو عام آدمی کی گردن کاٹنے اور کسان کی روزی چھیننے آیا ہے، عوام کی بھلائی کیلیے بجٹ ہوتا تو پانچ چیزیں ضروری تھیں، اس میں سب سے پہلے ملازمتیں ہونی چاہئیں تھیں، مہنگائی کو دو یا ڈیڑھ فیصد پر لاتے۔شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے وینز ویلا کا بھٹا بٹھا دیا، پاکستان کا بجٹ بھی آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments