لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج حکومتی احکامات پر کوٹ لکھپت جیل میں سیاسی ملاقاتیں منسوخ کردیں۔جمعرات کا روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے لیکن حکومتی احکامات پر جیل انتظامیہ نے آج نواز شریف کی سیاسی ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے آج صرف شریف فیملی کو ملاقات کی اجازت دینے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں نے آج نواز شریف کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے متعلق بریفنگ دینا تھی۔دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا ایجنڈا اور تاریخ میاں نواز شریف کی مشاورت سے ہی طے ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments