جناح ایکسپریس حادثہ: ٹرینیں 6 گھنٹے تک تاخیر کا شکار

لاہور: جناح ایکسپریس ٹرین حادثے کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے اور گاڑیاں 6 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے سبب کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جس میں بزنس ایکسپریس کی آمد میں 2 گھنٹے 50 منٹ اور کراچی ایکسپریس کی آمد 6 گھنٹے 5 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس کی آمد 6 گھنٹے 40 منٹ، گرین لائن ایک گھنٹہ اور تیز گام 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔اس کے علاوہ پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ،کوئٹہ سے آنے والی اکبر ایکسپریس ایک گھنٹہ 40 منٹ، جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ 15 منٹ، فرید ایکسپریس کی آمد میں 2 گھنٹے 25 منٹ، عوام ایکسپریس 5 گھنٹے 55 منٹ، جناح ایکسپریس ایک گھنٹہ 50 منٹ، کراچی سے فیصل آباد آنے والی ملت ایکسپریس 3 گھنٹے اور علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ تاخیر سے لاہور پہنچے گی۔واضح رہےکہ گزشتہ روز حیدرآباد اسٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس کی مال گاڑی کو ٹکر کے نتیجے میں جناح ایکسپریس کا ڈرائیور، معاون اور فائر مین جاں بحق ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں