کراچی: جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی اور رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کا کہنا ہے کہ گرفتاری ہمارا زیور ہے اور گرفتاری سےکون ڈرے گا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فریال تالپور کو اُن کی رہائش گاہ سے پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا۔فریال تالپور کے استقبال کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر اراکین پیپلز پارٹی جمع تھے اور ان کے پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی جب کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی بھی اراکین اسمبلی کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور کا کہنا تھا کہ گرفتاری ہمارا زیور ہے، گرفتاری سےکون ڈرے گا، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور میرے بھائی کے سامنےگرفتاری کی کوئی اہمیت نہیں۔واضح رہےکہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو 14 جون کو اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments