اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر قانون اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کو نندی پور پاور پراجیکٹ اسکینڈل کیس میں بری کردیا جب کہ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی درخواست مسترد کردی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج نندی پور پاور پراجیکٹ کیس کی سماعت ہوئی جس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔عدالت نے بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی درخواستِ بریت منظور کرلی جب کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی گئی۔دوسری جانب بابر اعوان کی رہائی کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں ٹیلی فون کیا اور کیس میں بری ہونے پر مبارک باد پیش کی۔خیال رہے کہ نیب کے مطابق پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزراء کی ملی بھگت سے نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے میں 2 سال کی تاخیر ہونے سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچا تھا۔مذکورہ کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سابق وزیر قانون بابر اعوان، سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی، ریاض کیانی، سینیئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ریاض محمود، سابق ریسرچ کنسلٹنٹ شمائلہ محمود اور سابق سیکریٹری شاہد رفیق پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments