لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود گزشتہ رات 2 بجے غیر ملکی ائیرلائن سے امریکا جارہے تھے لیکن ایف آئی اے حکام نے انہیں ائیرپورٹ پر روک لیا اور کچھ دیر بعد واپس گھر جانے کی اجازت دے دی۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہناہے کہ رانا مشہود کا نام بلیک میں شامل تھا اور اسی بناء پر انہیں بیرون ملک روانگی سے روکا گیا ہے۔علاوہ ازیں نیب حکام نے رانا مشہود کو 8 جولائی کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق رانا مشہود کواسپورٹس فیسٹیول میں جاری تحقیقات میں طلب کیا گیا ہے، ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کےلیے نیب نے درخواست بھجوادی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments