اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری کو اپوزیشن کی شکست قرار دیا ہے۔گزشتہ روز اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے فنانس بل کو کثرت رائے سے منظور کیا گیا جب کہ اپوزیشن کی بجٹ میں کٹوتی کی تمام تحاریک مسترد ہو گئیں۔بجٹ منظوری پر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے اور اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک وقوم کے مفاد میں ہر قدم اٹھائے گی، عوام کی حکومت عوام کے روشن مستقبل کے لیے جرات مندانہ فیصلے کررہی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ خوشحال، خودانحصار اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کی طرف قدم ہے، وزیراعظم کی قیادت میں عوام کی جدوجہد اورقربانی رنگ لائے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے ماہ و سال قوم اور ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کریں گے، عوام کی خوشحالی کا نصب العین حاصل کرکے رہیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے، فردوس عاشق اعوان” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
SHE IS RIGHT its PTI success