اسلام آباد:قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہےکہ وزیراعظم نیازی نے اتنا بڑا بلنڈر کیا کہ سلیکٹڈ ان کی چڑ بن گئی اور یہ چڑ قیامت تک ان کے ساتھ جائے گی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءاللہ، خرم دستگیر، خواجہ آصف، میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں ایوان مچھلی منڈی بنارہا اور پہلے 4 دن ضائع کیے گئے، حکومتی ارکان جلتی پر تیل ڈالتے رہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت جنم لے رہی ہے، ماضی میں بھی اختلافات رہے لیکن یہ ماحول کبھی نہیں تھا۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ہمارا کوئی مطالبہ نہیں مانا گیا، اپوزیشن نے حقائق کے ساتھ بجٹ کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے، تاریخ میں ایسا ظالمانہ دشمن بجٹ کبھی سامنے نہیں آیا، ہمارے دور میں مفت معیاری دوائیاں فراہم کی جارہی تھیں اور آج غریب آدمی علاج کے بغیر مر رہا ہے، عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی آواز بنیں گے۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم نیازی نے اتنا بڑا بلنڈر کیا کہ سلیکٹڈ ان کی چڑ بن گئی اور یہ چڑ قیامت تک ان کے ساتھ جائے گی، میں نے سائیڈ لائن پی ایم کہہ دیا تھا، وزیراعظم اور ٹیم ناکام ہو چکی ہے، ان کی ٹیم واپس بھیجی جا چکی، اب سلیکٹڈ لوگ آگئے ہیں، معاشی ٹیم وہی چلا رہے ہیں، عمران خان اور ان کی ٹیم کا معیشت سے کوئی لینا دینا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی استعفوں سے متعلق تجویز پہلے ایک اے پی سی میں مسترد کردی گئی تھی، رہبر کمیٹی چیئرمین سینیٹ کا نام تجویز کرے گی، اتفاق رائے نہ ہونے پر سب قیاس آرائیاں ہیں، ابھی تو مرحلہ بھی شروع نہیں ہوا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments