اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرپشن کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہےکہ کرپشن کی رقم مرکر بھی ادا کرنا ہوگی۔سپریم کورٹ نے مرحوم ڈی ایس پی جمیل اختر کیانی اور اہلیہ ریاض بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ سنادیا اور کرپشن کی 3 کروڑ روپے رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ کرپشن کی رقم تو واپس کرنا ہوگی، جرمانے کی رقم کی گئی کرپشن سے بہت کم ہے۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا ساری عمر لوگ استعمال کرتے ہیں، ایشو یہ نہیں کہ اثاثوں پر مزے کیے گئے، ایشو یہ ہے 9 کروڑ روپے کے اثاثے کب اور کیسے بنے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کرپشن کی رقم مرکر بھی ادا کرنا ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments