اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کو پیشکش کی ہے کہ این آر او نہیں بلکہ پلی بارگین ہوگی پھر جہاں جانا چاہیں چلے جائیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جیلوں میں موجود افراد کو پتہ چل جانا چاہیے کہ اب باہر کا ملک کچھ نہیں کر سکتا اور انہیں ملک سے باہر بھیجنے کے لیے کسی ملک کا دباؤ نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس بار انہیں ملک کا پیسہ واپس کرنا ہے، پھر بسم اللہ باہر چلے جائیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ طبیعت ٹھیک نہیں، پہلے پیسے واپس کریں پھر جدھر جانا چاہیں جائیں اور علاج کرا لیں جب کہ آصف زرداری کو مشکل ہے تو وہ پیسہ واپس کر دیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرر کو وی آئی پی کی طرح رکھا ہوا ہے تاہم وزارت قانون کو کہا ہے کہ انہیں اس جیل میں ڈالنا چاہیے جہاں عام چوری میں لوگ جاتے ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں تحقیقات کے سلسلے میں نیب کی تحویل میں ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments