اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ ان کے پاسکوئی عہدہ نہیں اور انہیں صرف مشورے کے لیے بلایا جاتا ہے وہ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور صوبائی وزیرخوراک و زراعت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے صرف وزارت سے روکا ہے، میرے پاس کوئی عہدہ نہیں، مجھے مشورے کے لیے بلایا جاتا ہے، ملک کی خدمت کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں میں زرعی پروگرام کا آغاز کر رہی ہے جس کے تحت گندم، چاول، گنا اور آئل سیڈ کی فی ایکڑ پیداوار بڑھائیں گے، یہ پروگرام چھوٹے کاشتکاروں کے لیے ہے تاکہ وہ اپنی پیداوار بڑھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ادائیگیوں کو یقینی بنانا ہے، اگر کپاس کے کاشتکاروں کو پورا پیسہ نہ ملا تو درآمد پر پابندی لگا دیں گے جب کہ ان پروگرامز سے بلوچستان میں زرعی انقلاب آئے گا۔جہانگیر ترین نے وفاقی حکومت کے زرعی پروگرام میں حصہ نہ بننے پر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سیاسی وجوہات پر پروگرام کا حصہ نہیں بن رہی ہے جب کہ سندھ حکومت کے لیے 15 سے 18 ارب روپے رکھے ہوئے ہیں۔چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت بڑھنے سے پیسا مجھے نہیں آرہا بلکہ حکومت کوجارہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments