منڈی بہاءالدین: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔منڈی بہاءالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عزت اورذلت اللہ کےہاتھ میں ہے، نواز شریف کو ووٹ دینے والوں کا سر فخر سے بلند ہے، نواز شریف کواللہ نے عوام میں سرخرو کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے مجھے اور نوازشریف کو گھیرا ہوا ہے، نوازشریف کا کیا قصور تھا کہ ایک کے بعد ایک سزا سنائی گئی، انہیں عوام کی آواز اٹھانے اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے پر سزا ملی۔(ن) لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف بےگناہ ثابت ہوچکے ہیں، انہیں اب جیل میں رکھناجرم ہے، وہ بےگناہ ہی نہیں بہادر بھی ہیں، یہ احتساب نہیں انتقام ہے، یہ جانتے ہوئے بھی نوازشریف سر جھکا کر جیل چلا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ آج بجلی،گیس، آٹا، دال، چاول اور سبزی مہنگی ہوئی یا نہیں؟ اگر یہ نالائق اعظم اپنی نااہلی اور نالائقی کرپشن کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرے گا تو عوام اس کا گریبان پکڑیں، مہنگائی کرنے والے عمران خان استعفیٰ دو اور گھر جاؤ، وزیراعظم سمجھتے ہیں مہنگائی کا بم گراکر پتلی گلی سے نکل جائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments