سری نگر: تحریک آزادی کے کمانڈر شہید برہان وانی کی تیسری برسی پر بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے قبرستان کو بھی سیل کردیا۔شہید کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حریت قیادت نے ہڑتال اور مظاہروں کی کال دی ہے جس کے بعد وادی میں قابض بھارتی فوج نے مکمل شٹ ڈاؤن کرکے کرفیو نافذ کررکھا ہے۔شہید برہان وانی کی برسی کی مناسبت سے وادی بھر میں شہید کی تصویریں اور پوسٹر لگائے گئے ہیں جب کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فورسز نے پوسٹر لگانے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔مقبوضہ وادی میں بھاری تعداد میں پولیس اور فوج کی نفری تعینات ہے جب کہ اسلام آباد، پلوامہ، کلگام اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے۔قابض انتظامیہ نے برہان وانی کے گھر اور آبائی علاقے ترال میں واقع شریف آباد کے قبرستان کو بھی سیل کررکھا ہے جب کہ برہان وانی کے گھر جانے والے راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کو 8 جولائی 2016 کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران 2 ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments