لاہور: احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت جاری ہے۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج جوادالحسن کیس کی سماعت کررہے ہیں۔عدالت نے سماعت کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سمیت دیگر ملزمان کو آج پیش ہونےکا حکم دیا تھا جس کی پیروی کرتے ہوئے شہبازشریف عدالت میں پیش ہوئے۔اس کے علاوہ سابق پرنسپل سیکریٹری فوادحسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔آشیانہ اقبال کیس میں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔سماعت کے موقع پر شہبازشریف نے کمر کی تکلیف کےباعث عدالت سے واپسی کی اجازت مانگی جس پر عدالت نے انہیں پہلے اجازت دینے سے انکار کردیا تاہم کچھ دیر بعد شہبازشریف کو جانے کی اجازت مل گئی جس کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آنے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردارتاریں لگاکر بند کیا گیا ہے جب کہ پولیس کی اضافی نفری احتساب عدالت کے اندار اور باہر تعینات ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیب نے گزشتہ برس 5 اکتوبر کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا لیکن جب وہ بیان ریکارڈ کرانے پہنچے تو انہیں آشیانہ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments