حماد اظہر کو وفاقی وزیر ریونیو کا قلمدان دے کر اگلے روزہی واپس لے لیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزارت ریونیو کا قلمدان دے کر اگلے روز ہی واپس لے لیا۔وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کو وفاقی وزیر بناکر ریونیو کا قلمدان سونپا جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے ان سے وفاقی وزارت کا حلف لیا تھا۔کابینہ ڈویژن نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں حماد اظہر سے ریونیو کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے اور انہیں اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔قلمدان میں تبدیلی کے بعد مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان واپس لے کر انہیں ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حماد اظہر نے بطور وزیر مملکت برائے ریونیو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا سالانہ بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر کے بجٹ پیش کرنے اور تمام امور بہترین طریقے سے انجام دینے پر خوب سراہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں