شیخ رشید نے اکبر ایکسپریس کے حادثے کو انسانی غفلت کا نتیجہ قرار دیدیا

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے اکبر ایکسپریس حادثے کو انسانی غفلت کا نتیجہ قرار دے دیا۔شیخ رشید نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ حادثے کے شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اکبر ایکسپریس غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ہے، حادثہ انسانی غلفت کا نتیجہ ہے، اس میں کانٹے والا ملوث ہے جب کہ ٹریک کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہیں تاہم حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے میں بہت کرپشن ہے جسے ٹھیک کرنے میں وقت لگتاہے، ریلوےکے محکمے میں باہر سے نہیں آتے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حادثات کی مکمل تحقیقات ہوتیں ہیں، حیدرآباد ٹرین حادثے میں 2 سیکشن افسران کو نوٹس کیا اور 2 افراد کو محکمے سے نکالا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں