اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث ستمبر میں رکھی گئی ہے جو 18 ستمبر کو ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اپیل پر سماعت کریں گے۔دوسری جانب نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کےخلاف نیب اپیل بھی سماعت 18 ستمبر کو ہی ہوگی۔واضح رہےکہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments