لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر جاری بیان پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیاہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ خود (عمران خان) مافیا کا حصہ ہیں جو سیاسی مخالفین کے خلاف عدلیہ پر دباؤ ڈالتے ہیں، وہ آپ ہیں جنہوں نے اداروں کو استعمال کیا تاکہ اپنے مخالفین کے ساتھ بدلہ لے سکیں اور ان کو اس عمل میں تنقید کا نشانہ بنا کر برباد کردیا جائے، آپ کو شرم آنی چاہیے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مزید کہا کہ گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی آپ اس میں شامل اور قصور وار ہیں۔مریم نواز نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے، سلیکٹڈ تو آپ تھے ہی، اب آپ کے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے، اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپنا۔ان کا کہنا تھا کہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دیے گئے، سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے زندہ باد!واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سسلین مافیا سے تشبیہ دیتے ہوئے پاکستانی مافیا قرار دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments