لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 8 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی جس سلسلے میں نیب ٹیم نے دونوں ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں اور خواجہ برادران پر فرد جرم کے لیے 8 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔آئندہ سماعت پر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔واضح رہےکہ نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخی کےبعد خواجہ برادران کو عدالت سے ہی گرفتار کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments