وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس سے متعلق کیس کے فیصلے میں بھارت کی جانب سے دائر کلبھوشن جادھو کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو پاکستان کی فتح قرار دیا تھا۔اب عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو بری یا رہا نہ کرنے کے فیصلےکو سراہتے ہیں، کلبھوشن کو بھارت کے سپرد نہ کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ بھارتی جاسوس پاکستانی عوام کے خلاف جرائم کا مرتکب ہوا، پاکستان اس کیس میں قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments