اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی تردید کردی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں جب کہ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں بھی تبدیلیوں کی افواہیں موجود ہیں۔اس سے متعلق یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ شبر زیدی اور ان کی ٹیم کے درمیان ہم آہنگی موجود نہیں جب کہ تاجر برادری شبر زیدی کے اقدامات سے ناخوش ہے جس کی بناء پر چیئرمین ایف بی آر سمیت وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے شبر زیدی کو عہدے سے ہٹانے کی تردید کردی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شبر زیدی کو ہٹایا نہیں جارہا، وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments