مریم کا نواز شریف کی تصویر والا لباس پہن کر انوکھا احتجاج

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کی تصویر والا لباس عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیشی کے لیے احتجاج کا نیا انداز اپنایا جس میں انہیں کالے رنگ کے کُرتے میں ملبوس دیکھا گیا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے وقت مریم نواز کے کالے کُرتے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی تھی جس پر ’بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو‘ کے الفاظ بھی تحریر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں