ماسکو روس نے کرکٹ کو باضابطہ کھیل ماننے سے انکار کر دیا۔روسی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے کرکٹ کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، حکومت فٹبال کے بعد دنیا کے مقبول ترین دوسرے کھیل کرکٹ کو مالی سپورٹ نہیں کرے گی۔روسی وزارت کھیل کے مطابق حکام نے نئی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں کرکٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا، یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب انگلینڈ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا ہے۔روسی حکومت نے کھیلوں کی ایک فہرست میں کرکٹ کے علاوہ باکسنگ سے مماثل کھیل موئے تھائی کو بھی شامل نہیں کیا جو روسی حکومت کے مطابق بطور کھیل کوالیفائی نہیں کرتا حالانکہ روس میں کرکٹ 1870 سے کھیلی جا رہی ہے اور 2017 میں آئی سی سی نے اسے ایسوسی ایٹ رکنیت بھی دے دی تھی۔یاد رہے کہ یہ حیران کن فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب عالمی کپ ٹورنامنٹ ختم ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا جس کے نتیجے میں دنیا کے سب سے بڑے ملک میں کرکٹ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments