وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دورہ واشنگٹن کے بعد امریکا کے ساتھ تعلقات سچائی اور بھروسے پر مبنی ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان کا کیپیٹل ہل پہنچنے پر امریکی ارکان کانگریس کی جانب سے پُرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔امریکی رکن کانگریس نے اردو میں وزیراعظم عمران خان کو خوش آمدید کہا اور سلام اور شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے امریکی اراکینِ کانگریس سے خطاب میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مائیک پومپیو کو بتایا کہ ہمیں ایک دوسرے پر بھروسا کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمی پائی جاتی تھی، دورہ امریکا کا مقصد یہاں کے لوگوں کو پاکستان کے بارے میں صحیح آگہی فراہم کرنا تھا، ماضی کی حکومتوں نے امریکا کو زمینی حقائق سے صحیح آگاہ نہیں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کو واضح طور پر بتائیں گے کہ افغان امن عمل میں ہم کیا کر سکتے ہیں، یہ توقع نہ رکھی جائے کہ سب کچھ آسان ہو گا لیکن افغان امن عمل میں ہم بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک اور سیکیورٹی فورسز سب حکومت کے ساتھ ہیں، امریکا سمیت ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ مسئلہ افغانستان کا حل جلد از جلد تلاش کیا جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments