گوجرانوالہ: انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے حافظ سعید کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو بھی مقدمے کا مکمل چالان 7 اگست تک پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہےکہ سی ٹی ڈی نے حافظ سعید کو 17 جولائی کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔حافط سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے رد عمل میں کہا تھا کہ 10 سال کی تلاش کے بعد ممبئی حملوں کے نام نہاد ماسٹر مائنڈ کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments