وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیش کش نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنا ہی نہیں چاہتا لیکن عالمی دباؤ اتنا ہو گا کہ بھارت تنہا ہو جائے گا۔علی زیدی نے مزید کہا کہ سازشی عناصر کنٹرول لائن اور افغان سرحد پر امن نہیں چاہتے، یہ وہی عناصر ہیں جب صدر ٹرمپ نے ثالثی کی پیش کش کی تو وہ کہتے ہیں کہ ثالثی نہیں کرنے دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کو کامیاب قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو سیکیورٹی مائنڈ سیٹ سے نکل کر اکنامک مائنڈ سیٹ کی طرح سوچنا ہو گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت کانگریس اراکین اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments