اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان کی حکومت آئی تو جو عمران خان کے ساتھ ہوگا توبہ توبہ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ عدالتوں کا سامنا کرنا پیپلزپارٹی کے لیے نئی بات نہیں، ہم نے ایوب خان، ضیاء اور مشرف کا مقابلہ کیا، پی ٹی آئی حکومت کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کا حکم نہ میں نے دیا اور نہ ہی وزیراعلیٰ سندھ اوروزرا نے دیا،پیپلزپارٹی نے کسی کو گرفتار کرانے کا حکم نہیں دیا، کل کراچی میں پیپلزپارٹی کے کارکن بھی گرفتار ہوئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے کل پولیس کے ساتھ لڑائی کی اور تشدد کیا، پیپلزپارٹی کی حکومت انتقام نہیں لیتی۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ عوام سلیکٹڈ حکومت اور نظام کو نہیں مانتے، خان صاحب اور پی ٹی آئی کو دعا کرنی چاہیے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئے کیونکہ پیپلزپارٹی تو انتقام نہیں لیتی،(ن) لیگ کی حکومت آگئی تو پھر، میں کیا کہوں لیکن مولانا فضل الرحمان کی حکومت آئی تو جو عمران خان کے ساتھ ہوگا توبہ توبہ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments