لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹ اور اسپنر سعید اجمل نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔اپنے ایک بیان میں سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے خدمات انجام دینا چاہتا ہوں، خواہش ہےکہ ٹیم کی کامیابیوں میں بطور کوچ کردار ادا کروں۔انہوں نے کہا کہ کپتان بدلنا ضروری ہے تو بابراعظم اچھے امیدوار ہیں، کپتان بناتے وقت پرفارمنس کو دیکھیں، انگلش بولنے کو نہیں۔سابق کرکٹر نے محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کو افسوسناک قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کے لیے ٹیسٹ چیمپئین شپ کرانےکافیصلہ اچھا ہے۔واضح رہےکہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف اور ہیڈ کوچ کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“سعید اجمل نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
Saeed Ajmal could be prove a good coach of Pakistan cricket team