پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری منظور کرلی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا۔پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 117.83 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ڈیزل کی قیمت 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 132.47 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 103.84 روپے ہوگئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 97.52 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے غریب کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے، غریب عوام مشکلات میں ہیں مگر حکمرانوں کے سر پر خبط سوار ہے ۔ادھر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

2 تبصرے “پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ

اپنا تبصرہ بھیجیں