لاہور: احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی۔لاہور کی احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر حمزہ شہباز کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ نیب 50 دن سے زائد کا ریمانڈ لے چکی ہے اور کتنا ریمانڈ چاہیے؟ تمام ریکارڈ پہلے ہی نیب کے پاس ہے، مزید جسمانی ریمانڈ کیوں لیا جا رہا ہے؟ گزشتہ سماعت پر بھی نیب کا یہی مؤقف تھا جو آج ہے۔حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل سے کسی قسم کی ریکوری نہیں ہوئی، ان کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، نیب عدالت کے سامنے حقائق کو توڑمروڑ کرپیش کر رہا ہے۔حمزہ شہباز کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے مؤکل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرلی۔عدالت نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا جب کہ عدالت نے ملزم کو 10 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments