اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر اعتماد میں لیں گے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہےکہ وزراتیں اور ڈویژنز پہلے سال کی پانچ بڑی کامیابیاں بتائیں، تمام وزراء 9 اگست تک اپنی وزارت کی پانچ کامیابیاں لکھ کر بھیجیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments