راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آج کور کمانڈرز کانفرنس طلب کی تھی۔ذرائع کےمطابق کور کمانڈرز کانفرس میں بھارت کے غیر آئینی اقدامات اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کانفرنس میں بھارت کے کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا جس کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایل او سی اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments