نیپرا نے بجلی فی یونٹ 9 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 9 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی منظوری جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جس سے صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں