پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات تسلیم کرتے ہوئے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت دیگر کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں کی مدت ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو رہی تھی۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بالنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لوڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے اراکین نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کی جائے، جس کے بعد اب چاروں عہدوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اشتہار دے گا جس کے ذریعے نئی تعیناتیاں ہوں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی نے نئے کوچنگ اسٹاف کے لیے مکمل اتفاق کیا ہے اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کمیٹی تجربہ کار لوگوں پر مشتمل ہے۔احسان مانی نے تمام کوچز کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتے رہیں گے۔پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور فزیو کلائیو ڈیکن کے ابھی معاہدوں کی مدت ختم نہیں ہوئی اس لیے وہ خدمات انجام دیتے رہیں گے جب کہ دیگر اسٹاف کے معاہدے 15 اگست کو ختم ہو رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“پی سی بی کا کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
good decision by Ahsan Mani