واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات سے گریز کیا جائے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔مورگن آرٹگس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی پیش رفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں غیر قانونی اقدامات سے گریز کیا جائے۔بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کر دیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جب کہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہو گا۔بھارت نے اب یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments