لاہور: پنجاب حکومت نے نوازشریف کو جیل میں دی گئی سہولتوں سے متعلق شہبازشریف کے خط کا جواب دے دیا۔شہباز شریف نے چیف سیکریٹری کے نام خط میں نواز شریف کو جیل میں فراہم کی گئی سہولتوں سے متعلق وضاحت مانگی تھی جس کے بعد چیف سیکریٹری نے خط محکمہ داخلہ کو ضروری کارروائی کے لیے بھجوا دیا تھا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اپنے خط میں بتایا ہےکہ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ائیرکنڈیشنر اور دیگر سہولتیں دی جارہی ہیں، ان کو جیل میں ہیٹر، ٹی وی، ٹیبل کرسی اور مشقتی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق خط میں مزید بتایا گیا ہےکہ نوازشریف کی صحت کو ڈاکٹر اور دیگر طبی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں، ان کو گھر سے کھانا منگوانے اور اہل خانہ سے ملاقات کی بھی اجازت ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments