مقبوضہ کشمیر میں 16 ویں روز بھی بدستور کرفیو نافذ، مظاہرین کا احتجاج جاری

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو لگائے گئے کرفیو کو 16 روز ہوگئے۔کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، فون اورٹی وی نشریات بدستور بند ہیں جب کہ حریت رہنما اور سیاسی رہنما بھی گھروں یا جیلوں میں بند ہیں۔کے ایم ایس کے مطابق کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث وادی میں دواؤں اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہے۔کرفیوکے باوجود سری نگر سمیت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کا بھارت مخالف احتجاج جاری ہے جس پر قابض بھارتی فوج نے پیلٹ گن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق مقبوضہ وادی کے مخصوص علاقوں میں اسکول کھلنے کے باوجودخالی رہے اور وادی کی موجودہ صورتحال پر والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں