اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے سے متعلق کیس میں وکلاء کو مزید معاونت کی ہدایت کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62،63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک مؤخر کردی۔واضح رہےکہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مریم کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments