اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ’فاسٹر‘ کے عنوان سے نیا ری فنڈ پے منٹ سسٹم متعارف کرایا ہے جس کا آغاز آج سے ہورہاہے۔اس سسٹم کے تحت کروڑوں روپے کے تسلیم شدہ فنڈز برآمد کنندگان کو جاری کئے جائیں گے جب کہ اس میں 5 برآمدی شعبے شامل ہیں۔ٹیکسٹائل کا شعبہ جہاں زیرو ریٹنگ ریجیم بجٹ میں ختم کردی گئی تھی وہ بھی شامل کرلیا گیاہے۔ ریفنڈ کی مجموعی طلب کا حجم ایک ارب 20 کروڑ روپے ہے لیکن تسلیم شدہ ری فنڈ کا حجم کروڑوں روپے میں ہے جو ’فاسٹر‘ نظام کے ذریعے جاری ہوں گے۔5 برآمدی شعبوں میں زیرو ریٹنگ ریجیم ختم کئے جانے کی کامیابی کا دارومدار برآمد کنندگان کو فنڈز کے اجراء کی صلاحیت پر ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments