واشنگٹن: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہےکہ یا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہےگا کیونکہ ہم مارے بھی جائیں اور ہندوستان بھی یہاں رہے یہ نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیریوں کےساتھ اب ہندوستان بھی بات کرےگا، ہرکوئی بات کرےگا، مظلوم کشمیریوں کی منزل بہت قریب نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہےگا، ہم مارے بھی جائیں اور ہندوستان بھی یہاں رہے یہ نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کو سرحد کے دونوں جانب آنے جانے کا حق ہے، ہم بہت بڑی تعداد میں ایل اوسی کی جانب مارچ کریں، 9 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں یہ آپشن شامل ہے، یہ مارچ سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہوگا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جارح کے مقابلے میں مظلوم کھڑا ہوتا ہے تو دنیا کی ہمدردی مظلوم کے ساتھ ہوتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“یا ہم ختم ہوجائیں گے یا پھر بھارت کشمیر میں نہیں رہے گا: وزیراعظم آزاد کشمیر” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
well said
http://siyasat.pk/