اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اعتراف کیا ہےکہ ٹیکس آمدن شروع سے نیچے گررہی ہے اور اب بھی ویسی ہی حالت ہے۔اسلام آباد میں ایس ای سی پی کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ ترقی کرے، خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، ریگولیشن بہتر بنا کر کیپٹل مارکیٹ میں شفافیت بڑھائی جاسکتی ہے، کیپٹل مارکیٹ نجی شعبے کی مالیاتی ضروریات کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، موجودہ حکومت کوقرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا، دنیا بھرکو یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان معاشی نظم وضبط قائم کرے گا، پاکستان معاشی تبدیلی کے ایجنڈے کی طرف گامزن ہے۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اینٹی کرپشن ایجنڈا اپنایا ہوا، مالی خسارہ کم ہوا اور برآمدات بڑھی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے مثبت معیشت کا تاثر گیا، آئی ایم ایف کا پیسہ اہم نہیں، اس سے بیرونی دنیا میں مثبت معاشی پیغام گیا۔دوسری جانب میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں حفیظ شیخ نے اعتراف کیا کہ ٹیکس آمدن شروع سے نیچے گررہی ہے،اب بھی ویسی ہی حالت ہے، معیشت کی بہتری کا سفر آسان نہیں ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments