ایل این جی کیس: سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع

اسلام آباد: ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی مزید توسیع کر دی گئی۔نیب حکام کی جانب سے ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کے روبرو پیش کیا گیا۔نیب پراسیکیوٹر نے دوران سماعت شاہد خاقان عباسی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل سے متعلق تفتیش ابھی باقی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اب تک کتنے دن کا جسمانی ریمانڈ ہوچکا ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی تک شاہد خاقان عباسی کا 41 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیععدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 14 دن کے مزید جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔خیال رہے کہ نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں