آئیں وزیراعظم کی کال پر بطور قوم ایک گھنٹہ کشمیر کیلئے نکالیں،شاہد آفریدی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی ظلم و جبر کے شکار کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اپنا منصوبہ پیش کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘آئیں وزیراعظم کی کال پر بطور قوم ایک گھنٹہ کشمیر کیلئے نکالیں’۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ آج جمعے کے روز 12 بجے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مزار قائد پہنچیں گے۔ انہوں نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی کہ وہ بھی ان کا ساتھ دینے کیلئے مزار قائد پہنچیں۔آفریدی نے مزید کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع کو وہ ایک شہید کے گھر جائیں گے جبکہ جلد ہی وہ لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کریں گے۔علاوہ ازیں پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ جلد امن کا پیغام لے کر لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے۔جاوید میاں داد نے کہا کہ جو بھی شخص ان کے ساتھ آنا چاہے آسکتا ہے، ہم ایل او سی پر امن کیلئے پرچم لہرائیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور کشمیریوں کے ساتھ ہیں

آئیں وزیراعظم کی کال پر بطور قوم ایک گھنٹہ کشمیر کیلئے نکالیں،شاہد آفریدی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں