اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کی کوششوں کے باوجود اسے ہر میدان میں شکست ہورہی ہے۔شاہ محمود قریشی نےکہا کہ بھارت کوشش کے باوجود یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے ایجنڈے سےکشمیر کی بحث کو نہ ہٹوا سکتا اور او آئی سی کےاجلاس کو بھی خاموش نہ رکھ سکا، بھارت کی کوشش کے باوجود وہ دنیا کو نہ قائل کرسکا کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، بھارت کو ہر میدان میں شکست ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا میں مودی سرکاری کو ہٹلر سے تشبیہ دی جارہی ہے، عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہیومن رائٹس کونسل میں ایک آزمائش ہوگی ان اداروں کی جو انسانی حقوق کےعلم بردارہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ کسی رائے کو قائم کرنے میں وقت لگتاہے، رائے عامہ ہموار ہوتی جارہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہم نے دفترخارجہ میں کشمیر سیل قائم کردیاہے جس میں منگل کو پہلا اجلاس ہوگا، کشمیر سیل میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود ہوں گے اور اپنی رائے وزیراعظم کو دیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments