پاکستان نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دیدی۔ذرائع دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی کلبھوشن جادھو سے ملاقات جاری ہے، ملاقات کا دورانیہ ایک سے دو گھنٹے ہو سکتا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل کرنے کا پابند ہے اور بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو 2 ستمبر کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم عمران خان کی کشمیر کی آواز پر یکجا ہے، کشمیر آور میں پوری قوم نے ہمارا ساتھ دیا، ہماری کوشش ہےکہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سےکرفیو اٹھایا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ جنگ آخری آپشن ہوتاہے اور کوئی باشعور ملک یا طبقہ جنگ سےگفتگو کا آغاز نہیں کرتا، ہم پرامن ملک ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جنگ مسلط کی تو اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، مجھے مذاکرات کا کوئی ماحول دکھائی نہیں دے رہا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments