پاکستانی کرکٹ ٹیم چھ ستمبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے مظفرآباد پہنچے گی

مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھیلا جائے گا، پاکستان کے سابق کرکٹر بھی مظفرآباد آئیں گے

مظفرآباد : پاکستان کی کرکٹ ٹیم چھ ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد پہنچے گی، مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھیلا جائے گا، پاکستان کے سابق کرکٹر بھی مظفرآباد آئیں گے قومی ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کھلاڑیوں کا آپس میں ٹی ٹونٹی نمائشی میچ کھیلا جائے گامیچ کی تیاریاں شروع، آزاد کشمیر بھر سے کرکٹ شائقین مظفرآباد پہنچیں گے۔ قومی ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔کرکٹ ایسوسی ایشن مظفرآباد کی جانب سے انتظامات اور کھلاڑیوں کے استقبال کی تیاریاں شروع ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ک مظفرآباد کے صدر تنویر مغل کا چیئرمین پی سی بی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، اور ذاکر خان کا آزاد کشمیر میں کرکٹ کے فروغ کے لیئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین۔ مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر تنویر مغل نے کہا کہ چھ ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑی مظفرآباد آئیں گے اور ایک ٹی ٹوئنٹی نمائشی میچ کھیلا جائے گا جس کے انتظامات کرکٹ ایسوسی ایشن نے شروع کر دیئے ہیں ریاستی تاریخ میں پہلی بار قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت سابق کھلاڑیوں بھی آزاد کشمیر آئیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مظفرآباد آنا اس بات کی نوید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے تنویر مغل نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے گراونڈ آباد کرنے کے لیئے پی سی بی کے ساتھ ساتھ کمشنر مظفرآباد اور ڈی جی سپورٹس کا کردار بھی قابل تحسین ہے انہوں نے کیا کہ سپورٹس بورڈ، کرکٹ ایسوسی ایشن، آزاد کشمیر حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اس حوالے سے دن رات کام کر رہے آزاد کشمیر بھر سے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد چھ ستمر کو مظفرآباد پہنچے گی ان کا کہنا تھا کہ اس میچ کے انعقاد کے لیئے بطور خاص وسیم کن اور ذاکر خان کاکردار ہمیشہ سنہری حروف میں لکھاجائے گا چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا تعلق خوش قسمتی سے آزاد کشمیر سے ہے اور وہ آزاد کشمیر میں کرکٹ کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم چھ ستمبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے مظفرآباد پہنچے گی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں